Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ انگلینڈ: پاکستان نے نارتھمپٹن شائر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے دورہ انگلینڈکے دوسرے پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پیر کو کھیلے گئے میچ میں نارتھمپٹن شائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مقررہ پچاس اوور میں نارتھمپٹن شائر نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز اسکور کیے۔ ون ڈاون پر کھیلنے والے جے جے کوب نے ناقابل شکست 146 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر آر اے لیوی کو محمد عامر نے پہلی ہی گیند پر پولین کی راہ دکھائی  جبکہ بی جے کارن 23 رنز بنا کر محمد حسنین کا شکار بنے۔
ٹی بی سول 22، بی اے ہٹن 27 اور سی او تھرسٹن نے 25 رنز بنا ئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر، جنید خان، محمد حسنین، عماد وسیم، یاسر شاہ اور حارث سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نارتھمپٹن شائر کے 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 157 رنز کی شراکت قائم کی۔  فخر زمان نے شاندار 101 رنز اسکور کیے جبکہ امام الحق 71 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔  
فخر زمان اور امام الحق کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 54 بالز قبل ہی حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 68 اور کپتان سرفراز احمد 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ کے پریکٹس میچ میں گرین شرٹس کی یہ دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان نے کینٹ کاؤنٹی کو 100 رنز سے شکست دی تھی۔

شیئر: