Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بلاول بھٹو صاحب ، غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی‘

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صاحب کہہ کر مخاطب کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ غلطی ہو جاتی ہے کبھی کبھی۔
عمران خان نے تقریر کے دوران کہا کہ جدھر جاو کہا جاتا ہے تحریک انصاف نے مہنگائی کردی۔ ادھر سے مولانا فضل الرحمان تیاری کر رہے ہیں۔ ن لیگ والے ہر روز شور مچادیتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی ۔ ادھر سندھ سے بلاول بھٹو زرداری صاحب .... غلطی ہو جاتی ہے کبھی کبھی ، کہتے ہیں بہت مہنگائی ہو گئی ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ لوگ مشکل میں ہیں ،مہنگائی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اوپر چلی گئی ۔اگر قیمتیں نہ بڑھائیں تو قرضے بڑھ جاتے ہیں ۔
  پیپلزپارٹی کی حکومت کے پہلے 8 ماہ میں مہنگائی 2.1 فیصد تھی ،(ن) لیگ کے دور میں 8 فیصد اور تحریک انصاف کی حکومت میں 6 فیصد ہے،اگر ہم ملک کے موجودہ قرضے کو 30 ہزار ارب سے 20 ہزار ارب روپے تک لے آتے ہیں تو یہ اب تک کی یہ سب سے بہتر حکومت ہوگی۔
  واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں عمران خان کی جانب سے ایک جلسے کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو ’صاحبہ‘ کہہ کر پکارنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی تھی۔
 جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ’میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح میں کوئی کاغذ کی پرچی پر نہیں آیاتھا اور نہ ہی مجھے والدہ نے جائیداد میں پارٹی دی ۔میں محنت کرکے آگے آیا ہوں۔
بلاول بھٹون ے عمران خان کے بیان کے ردعمل میں ایک ٹویٹ کی تھی جس میں لکھا تھا ’ پی ایم سلیکٹ بڑی جگہ پر چھوٹے لوگ کیسا رہے گا؟‘
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے 'صاحبہ' قرار دینے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ یہ بات توہین آمیز ہے۔ ایسا تبصرہ کرنے سے آپ اپنا قد چھوٹا کرتے ہیں، مرد کو عورت کہنے سے مرد کو تو کچھ نہیں ہو گا، لیکن ایسا کر کے پاکستان کی عورتوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ پاکستان کی خواتین کو وزیراعظم یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ عورت ہونا گالی ہے۔

شیئر: