Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے

سرکاری خبر رساں ادارے الاخباریہ کے مطابق شاہی عدالت نے منگل کو سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینیئر علما کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے انتقال کا اعلان کیا۔
ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔
1999 میں شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کو متفی اعظم کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے مملکت میں اعلیٰ ترین مذہبی سکالر کے طور پر خدمات انجام دیں، شریعت کی تشریح اور قانونی اور معاشرتی امور پر فتوے جاری کیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم کی وفات نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے لمحہ غم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’میں مرحوم کے اہلِ خانہ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پوری سعودی قیادت و عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔

 

شیئر: