Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی ٹی20 میں لیسٹر شائر کے خلاف 58 رنز سے فتح

ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ میں موجود پاکستانی ٹیم نے اوپنر بابر اعظم کی شاندار سینچری کی بدولت لیسٹر شائر کو ٹی 20 پریکٹس میچ میں 58 رنز سے ہرا دیا۔
لیسٹر شائر کے کپتان گریس روڈ  نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔  پاکستان نے اوپنرز فخر زمان  اور بابر اعظم کی 104 رنز کی پارٹنر شپ کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز سکور کیے۔
 بابر اعظم  101 رنز بنا کر مائیک کی گیند پر ول ڈیوس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 52 رنز بنا کرمائیک کا شکار بنے۔
آصف علی نے 15 گیندوں پر 22 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 11 اور عماد وسیم چار رنز بنا سکے۔ کپتان سرفراز تین رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لیسٹر شائر کی جانب سے بی ڈبلیو مائیک نے تین اور ڈی کلین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں لیسٹر شائر کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
لیسٹر شائر کی جانب سے بی ڈبلیو ایم مائیک 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سی ایف پارکنسن نے 27 ایم جے گوسگرو نے 19 اور عادل علی نے 10 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف، حسن علی، محمد حسنین اور حارث سہیل نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان نے مسلسل تیسرے پریکٹس میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے 50اوورز کے پریکٹس میچوں میں گرین شرٹس نے کینٹ کاؤنٹی اور نارتھمپٹن شائر کو شکست دے دی تھی۔
 
 
 
 

شیئر: