Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مداحوں کی محبت کا جواب ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک سے

فٹ بال کے مایہ ناز پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان کے بعد کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اسپین میں ہیئر ٹرانس پلانٹ کلینک کھولا ہے تاکہ وہ اپنے مداحوں کا 'شکریہ ادا کر سکیں'۔

کرسٹیانو رونالڈو نے جمعہ کو اسپین کے اخبار کو بتایا کہ ان کا اسپین کے دارالحکومت  میدرد میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کھولنے کا فیصلہ ان لوگوں کو شکریہ کہنے کا ایک طریقہ ہے جو ان سے محبت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا ’اسپین کے لوگوں نے مجھ سے بہت اچھا برتاؤ کیا، میں انہیں روزگار دے کر انہیں شکریہ کہنا چاہتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ لوگ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ ‘
چونتیس سالہ کرسٹیانو رونالڈو کا اسپین کے دارالحکومت میں واقع یہ ہیئر کلینک مارچ سے ہی لوگوں کے لیے کھل گیاتھا۔
انسپاریا گروپ کے تحت ہیئر ٹلانس پلانٹ کلینک میں رونالڈو 50فیصد شیئر کے مالک ہیں۔
رونالڈو جنہوں نے دو لالیگا اور چار یورپین چیمپئن لیگ کے ٹائٹلز اپنے نام کیے، کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد بطور کوچ فرائض نبھانے کے امکان کو بالکل مسترد کردیا ہے تاہم، وہ اس حوالے سے کچھ تحفظات رکھتے ہیں۔ ‘
’میں فٹ بال کو ایک مشن کے طور پر دیکھتا ہوں،فیلڈ میں رہنا،جیتنا، مزید بہتری لانا،میں اضافی پریشر محسوس کرتا ہوں،لوگ ہمیشہ آپ کے لیے اپنی رائے قائم کر لیتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ اب میں 33،34 یا 35 سال کا ہوگیا ہوں تو اب وقت پورا ہوگیا ہے، اب مجھے یہیں ختم کردینا چاہیے۔‘

شیئر: