Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج پھر چاند دیکھا جائے، سپریم کورٹ

سعودی عرب میں ہفتے کی شام رمضان المبارک کا چاند دکھائی نہیں دیا ۔ پہلا روزہ پیر6مئی کو ہوگا ۔
سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ 4 مئی کو رمضان المبارک کے چاند کی کوئی شہادت نہیں ملی ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اتوار5 مئی کو دوبارہ چاند دیکھا جائے ۔ 
اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی نے بتایا تھا کہ خراب موسمی حالات کے باعث چاند نہیں دیکھا جاسکا ۔ عدالت عظمی نے مملکت کے تمام شہروں میں ہفتے اور اتوار کو رمضان کا چاند د یکھنے کا حکم دیا تھا ۔
عدالتی حکم کے مطابق ہفتہ 4 مئی کو رو یت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ کمیٹی کے ارکان نے غروب آفتاب کے 29 منٹ تک چانددیکھنے کی کوشش کی مگر خراب موسم کے باعث چانددیکھنا ممکن نہیں تھا ۔ کسی علاقے سے رویت کی کوئی شہادت بھی موصول نہیں ہوئی ۔
ماہر فلکیات عبداللہ الخضری کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حساب سے اتوار کو غروب آفتاب کے 31منٹ بعد چاند دکھائی دے گا ۔ اس اعتبار سے یکم رمضان پیر 6 مئی کو ہو گا ۔
واضح رہے متحدہ عرب امارات ، مصر ، سوڈان اور عرب ریاستوں میں بھی ہفتے کو رمضا ن المبارک کا چاند دکھائی نہیں دیا ۔ 

مزید پڑھیں:

سعودی عرب میں رمضان کا چاند دو دن تک دیکھنے کی اپیل پر ہلچل کیوں؟

شیئر: