Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وومن کرکٹ: دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

جنوبی افریقہ اور پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی وومن چیمپئن شپ کے سلسلے میں جمعرات کو کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
دوسرے میچ میں جنوبی افریقن میڈیم فاسٹ بالر مساباتا کلاس کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں صرف 147 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ۔
مساباتا وومن ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والی دسویں بین الاقوامی جبکہ دوسری جنوبی افریقن کھلاڑی بن گئیں۔
پاکستانی بیٹنگ کی بات کریں تو ناہیدہ خان 37 رنزز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں ۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 37 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اوپنر ولوارٹ سب سے زیادہ 74 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی طرف سے ثنا میر اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جنوبی افریقہ کی مساباتا شاندار بولنگ کے باعث میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
خیال رہے کہ وومن چیمپئن شپ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔ اس طرح تین میچوں کی یہ سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے ۔
سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا ۔

شیئر: