Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کنگ کی رنگ میں موت‘ مشہور ریسلر کو ہارٹ اٹیک

سابق عالمی چیمپیئن اور مشہور ریسلر سلور کنگ لندن میں ایک مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ 
سلور کنگ میکسیکو میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام سیزر بیرن تھا ۔ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا تھا ۔
لوچا لبر ریسلنگ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے سلور کنگ کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے ان کی موت پر تعزیتی پیغام دیا گیا ہے ۔ 
خیال رہے کہ لوچا لبر ریسلنگ میں مقابلے کے دوران ریسلر رنگین لباس پہنتے اور چہرے پر ماسک چڑھاتے ہیں ۔ 
برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سلور کنگ لندن کے علاقے کیمڈن میں میچ کے دوران گرے ۔ اخبار نے لکھا ہے کہ مقابلے کا انعقاد کرنے والے ’راؤنڈ ہاؤس‘ نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ ’سانحہ شو کے دوران پیش آیا‘۔ تاہم مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا ۔ 
سلور کنگ نے سنہ 1997 سنہ 2000 کے درمیان رسلنگ کے عالمی مقابلوں میں شرکت کی اور سنہ 1998 کے عالمی مقابلے کے فاتح رہے ۔ 
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹیمنمٹ نے ایک بیان میں 51 سالہ سلور کنگ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ بیان میں سلور کنگ کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت بھی کی گئی ہے ۔ 

شیئر: