Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'عالمی برادری ایران کو قوانین کی خلاف ورزی پر سبق سکھائے'

عادل الجبیر کے مطابق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے (فوٹو:اے ایف پی)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سمندری جہاز رانی سے متعلق بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر ایران کو سبق سکھائے۔
گذشتہ روز وزیر خارجہ الجبیر نے اپنی ٹویٹ میں  کہا کہ ’عالمی سمندری جہاز رانی کے حق کو کسی بھی شکل میں متاثر کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔‘

عادل الجبیر نے امریکی سفیر کے علاوہ روس  اور نیپال کے سفرا سے بھی ملاقاتیں کیں۔ 

 الجبیر نے زور دے کر کہا کہ ’ایران کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ وہ جو کچھ کررہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ خلیج عرب میں برطانوی آئل ٹینکر سمیت تجارتی جہازوں کو روکنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔‘
دوسری جانب الجبیر نے ریاض میں امریکی سفیر جان ابی زید ، روسی سفیر سرگئی کوزولوف اور نیپالی سفیر ڈاکٹر مہندر پرساد سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے تینوں ملکوں کے سفراء سے سعودی عرب کے تعلقات اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت کی۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفت و شنید ہوئی۔
یاد رہے کہ ایران نے برطانوی آئل ٹینکر پر قبضے کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ برطانوی آئل ٹینکر نے سمندری جہاز رانی کے ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ اس نے ماہی گیری کے ایک جہاز سے ٹکر کے بعد ترسیل کے آلات بند کردیئے اور اپیلوں پر کان نہیں دھرا۔ 

شیئر: