Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 راستہ بھول جانیوالے حاجیوں کیلئے رہنما نقشے جاری

25سے 30لاکھ تک کے اجتماع میں حج کے موقع پر ہر سال  سیکڑوں حاجی کیمپ کا راستہ بھول جاتے ہیں ۔گمشدہ حاجیوں کی رہنمائی کیلئے وزارت حج و عمرہ منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں رہنما مراکز قائم کئے ہوئے ہے ۔سعودی اسکائوٹس بھی راستہ بھول جانیوالے حاجیوں کی رہنمائی کرتے ہیں ۔امسال مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے حاجیوں کو گمشدگی سے بچانے کیلئے حج مقامات کے  رہنمانقشے جاری کئے ہیں ۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد کوشش ہے ۔ 
اخبار 24کے مطابق منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات کے رہنما نقشوں کی بدولت حاجی حضرات اپنے کیمپ تک پہنچنے کیلئے زیادہ مناسب اور موزوں راستے کا انتخاب کر سکیں گے ۔شدید اژدہام میں پھنس جانیوالے حاجیوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
حج مقامات کے نئے نقشوں میں خیموں کا محل وقوع متعین کیا گیا ہے ۔منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات کے اہم مقامات کو اجاگر کیا گیا ۔مونو ریل کے اسٹیشنوں اور بسوں کی پارکنگ کی جگہیں اجاگر کی گئی ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منیٰ کا آغاز کہاں سے ہوتا ہے اور کہاں اسکی آخری حد واقع ہے ۔ اسی طرح مزدلفہ اور عرفات کی ابتداء اور انتہا بھی نقشوں میں نمایاں کر دی گئی ہے ۔

شیئر: