Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں دو حاجنوں کے ہاں ولادت

میدان عرفات میں دو حاجنوں کے ہاں لڑکیوں کی ولادت ہوئی۔
سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق وقوف عرفہ کے دوران40 سالہ لیبی حاجن سعاد محمد بربوش کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی۔ سعودی وزارت صحت نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں نومولود کی تصویر اور ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومولود کا نام عرفہ رکھا گیا ہے۔دوسری طرف میدان عرفہ میں ہی جمہوریہ گنی سے تعلق رکھنے والی23 سالہ حاجن میمونہ علی کے ہاں بھی لڑکی کی ولادت ہوئی۔  

وزارت صحت کی ٹیم نے بچی کی ولادت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں حجنوں کو نومولود کے ساتھ اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت نے میدان عرفات میں حجاج کی سہولت کے لئے دو اسپتالوں کے علاوہ متعدد صحت مراکز اور ہنگامی طبی امداد کے لئے گشتی ٹیموں کو متعین کر رکھا ہے۔
اسی طرح کا انتظام مزدلفہ میں بھی ہے جہاں متعدد صحت مراکز قائم ہیں تاہم منی میں وزارت صحت کی طرف خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جہاں حجاج کا قیام زیادہ دن کے  لئے ہوتاہے۔ 
منی میں متعدد اسپتالوں کے علاوہ کئی صحت مراکز قائم ہیں جو تمام حجاج کو مفت صحت خدمات فراہم کرتے ہیں۔ 
 

شیئر: