Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط اور جازان پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ

عرب اتحاد برائے یمن نے اتوار کو دوسرے دن بھی خمیس مشیط اور جازان کی آبادی پر حوثیوں کے نئے ڈرون حملے ناکام بنا دئے۔ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے شہری آبادی پر حملے کےلئے ڈرونز بھیجے تھے۔ ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی روک کر تباہ کر دئےے گئے ۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میںکہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے تمام ڈرونز حملوں کا انجام ناکامی کے سوا کچھ نہیں ۔عرب اتحادی، شہریوں اور سول تنصیبات کی حفاظت کےلئے تمام احتیاطی تدابیر اپنائے ہوئے ہیں۔

حوثیوں نے شہری آبادی پر حملے کےلئے ڈرونز بھیجے تھے

الترکی نے مزید کہا کہ سعودی شہروں پر حوثیوں کے بار بار حملے ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں ۔ان کے حملوں سے یہ نتیجہ بھی نکل رہا ہے کہ ایران کے ایجنٹوں کا وتیرہ مجرمانہ سرگرمیاں ہیں۔حوثیوں کو بار بار حملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
 واضح رہے ہفتے کو بھی سعودی عرب ک نے خمیس مشیط اور جازان پر ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے پھر ناکام بنا ئے تھے ۔ ڈرونز شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے بھیجے گئے تھے۔ اتحادی فورسز نے انہیں راستے میں روک کر تباہ کردیا۔
ا س سے قبل جمعرات کی صبح اتحادی فورسز نے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ حوثی باغیوں نے خمیس مشیط کی کمشنری عمران کی شہری آبادی کو نشانہ بناتے کے لیے 2 ڈرونز بھیجے۔
 بر وقت اطلاع ملتے ہی سعودی ایئر فورس کی طرف سے کارروائی کی گئی۔سعودی فضائیہ نے میزائل داغ کر حوثی ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

شیئر: