Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فلسطینیوں کو اسرائیلی جارحیت سے بچائیں‘

حجاج نے حج کا فریضہ سہولت اور آسانی سے ادا کیا ۔شاہ سلمان
سعودی کابینہ نے یمن کی آئینی حکومت اور عدن میں برسرِ پیکار تمام فریقوں سے پھر اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اختلافات طے کرنے کےلئے اپنے دوسرے گھر سعودی عرب آئیں ۔حکمت اور فراست سے کام لیں ۔تفرقہ و انتشار کو پسِ پشت ڈالیں ۔متحد اور متفق ہو کر ایران کے حمایت یافتہ دہشتگرد حوثیوں اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کا مقابلہ کریں ۔یمنی ریاست اوراس میں امن و استحکام کی بحالی کی جدوجہد کریں۔
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ کے قصر السلام میں ہوا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اجلاس کی صدارت کی۔

کابینہ میں عالم عرب اور بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزہ لیا گیا ۔

شاہ سلمان نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام نے حج کا فریضہ سہولت اور آسانی سے ادا کیا ۔ مسجد نبوی شریف کی زیارت اطمینان و سکون کے ساتھ پر امن ماحول میں کی ۔اس کا سہرا سرکاری اور نجی حج اداروں کی بے لوث مساعی کے سر جاتا ہے ۔اللہ سے دعاگو ہیں کہ تمام حاجیوں کا حج قبول فرمائے اور ہمیں مزید نیک نیتی کے ساتھ حجاج کی خدمت کی توفیق عطا کرتا رہے۔آئندہ بھی ہمیں اسلام اور اس کے پیروکاروں کی بہترین خدمت کا موقع عنایت کرتا رہے ۔ 
قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے اجلاس کے بعد سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ میں عالم عرب اور بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزہ لیا گیا ۔
سعودی کابینہ نے مسجد اقصیٰ میں قابض اسرائیلی افواج کی جارحانہ کارروائی اور فلسطینی بھائیوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی ۔کابینہ نے عالمی برادری سے پرزور اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کو اسرائیل کے مختلف جارحانہ حملوں سے بچانے کےلئے مل کر کوشش کرے ۔اسرائیلی جارحیت مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کر رہی ہے ۔
سعودی کابینہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن سیکٹر کی حکمت عملی کی منظوری دی ۔مختلف سرکاری عہدیداروں اور سفارتکاروں کی تقرریاں کیںجبکہ مختلف امور کی بابت 10قرار دادیں بھی پاس کیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں