Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جنگلی حیات کا تحفظ‘: قصیم نیشنل پارک میں 20 ہوبارا بسٹرڈ افزائش نسل کے لیے منتقل

گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود نے قصیم نیشنل پارک میں افزائش نسل کے لیے مخصوص نسل کے 20 ہوبارا بسٹرڈز ( تلور) کو چھوڑ دیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر شہزادہ سعود بن فیصل بن مشعل، شہزادہ بندر بن محمد، شہزادہ فیصل بن سعود بن فیصل، شہزادہ فہد بن سعد کے علاوہ نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کے اعلٰی عہدیدار بھی موجود تھے۔
گورنر قصیم نے فطری ماحول کے توازن کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ’ماحولیاتی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے خطے میں پائیدار نظام کو بہتر بنانا اور پودوں اور جنگلی حیات کو قدرتی ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’جنگلی حیات کی افزائش نسل کے لیے انہیں مطلوبہ فطری ماحول فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اس میں پروان چڑھیں۔‘
گورنر قصیم نے سعودی گرین انیشیٹیو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ماحول کو بہتر بنانے اور قدرتی وسائل کی ترقی کے لیے صحت مندانہ ماحول کی فراہمی بھی ضروری ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔‘
قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات کے سی ای او ڈاکٹر محمد علی قربان کا کہنا تھا کہ ’ایسے جاندار جو ماحولیاتی پائیداری کے لیے اہم ہوتے ہیں ان کی افزائش نسل ضروری ہے جس سے علاقے کی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔‘

 

شیئر: