Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کی واشنگٹن میں ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تاریخی اور سٹریٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور وزیر خارجہ کے مشیر محمد الیحیٰ بھی موجود تھے۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی ایوان نمائندگان کی ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین برائن ماسٹ، وائس چیئرمین گریگوری میکس اور ارکان سے ملاقات کی۔
دونوں دوست ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات اور مشترکہ مفادات کے تحت انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی۔
یاد رہے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بدھ کو امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے تھے۔ 

 

شیئر: