Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکار ریلی 2026: چیمپیئن یزید الراجحی سمیت متعدد ڈرائیور دستبردار

تیکنیکی مشکلات کے باعث  مقابلے سے اب تک 9 ڈرائیور دستبردارہو چکے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ڈاکار ریلی 2026 سے سعودی چیمپیئن یزید الراجحی سمیت متعدد ڈرائیور دستبردار ہو گئے۔
عاجل نیوز کے مطابق ڈاکار ریلی میں پیش آنے والی تیکنیکی مشکلات کے باعث  مقابلے سے اب تک 9 ڈرائیور دستبردارہو چکے ہیں۔
ریس کے دوران یزید الراجی کی کار کو ٹائروں کی وجہ سے متعدد مرتبہ مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ان کا وقت خراب ہوا جو ریس جیتنے کےلیے انتہائی اہم تھا، اس دوران وہ مختلف مراحل عبور کرچکے تھے جن میں العلا کا مرحلہ شامل تھا۔
گاڑیوں کی ریس میں شامل جرمن ڈرائیور ڈینیل شروڈر جو بی ایس لیزر ریسنگ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی کار ریس کے دوران حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔ وہ ریس مکمل نہ کرسکے۔
موٹربائیک کی ریس میں اب تک سب سے زیادہ بائیکرز دستبردار ہوئے۔

سعودی عرببیئن فیڈریشن فار آٹو موبائل اینڈ سائیکلز نے بدھ کو سعودی چیمپیئن یزید الراجحی کی ڈاکار ریلی 2026 سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
سعودی فیڈریشن نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا’ ڈاکار ریلی 2025 کے چیمپیئن یزید الراجحی گاڑی میں خرابی کے باعث دستبردار گئے۔ گاڑی میں خرابی سے ان کا وقت ضائع ہوا اور ریلی میں ان کی مجموعی رینکنگ متاثر ہوئی۔‘
 منتظمین نے اپ ڈیٹ میں بتایا ’یزید الراجحی نے اعلان کیا وہ تیکنیکی مسائل کے باعث دستبردار ہو رہے ہیں۔

یاد رہے سعودی سٹار یزید الراجحی  ینبع سے شروع ہونے والی 2026 کی ڈاکار ریلی میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کررہے تھے۔
عرب نیوز کے مطابق گزشتہ سال کی فتح نے یزید الراجحی کو پہلے سعودی ڈرائیور کے طور پر کار کی مجموعی کیٹیگری (الٹیمیٹ) جیتنے کا اعزاز دیا جو دنیا کی سب سے مشکل ریلی کے سب سے اعلیٰ درجے کے مقابلے کے طور پر سمجھی جاتی ہے۔

واضح رہے سعودی ڈاکارریلی 2026 کا ساتواں ایڈیشن جاری ہے جس میں مملکت کے مختلف علاقوں کو شامل کیا گیا ہے جہاں کے فطری اور ریتیلے مقامات انتہائی خوبصورت مناظر پیش کرتے ہیں  جبکہ صحرائی ماحول میں یہ ریس ایک بڑا چیلنج ہے۔
ریلی 17 جنوری تک ہوگی، کل سات ہزار 994  کلومیٹر کا سفر طے کرے گی جبکہ چار ہزار 840 کلومیٹر وقت کے لحاظ سے مراحل پر مشتمل ہوں گے۔

 

شیئر: