Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا پسندیدہ ممالک میں ساتواں نمبر

نئے پسندیدہ ممالک فہرست میں شامل کئے گئے جن میں سعودی عرب اور دیگر یورپی ممالک ہیں
سعودی عرب دنیا بھر میں پسندیدہ ممالک کی فہرست میں ساتویں جبکہ اسلامی ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ دنیا کے پسندیدہ ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر جرمنی، تیسرے پر کینیڈا، چوتھے پر برطانیہ، پانچویں پر فرانس اور چھٹے پر آسٹریلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم نے دنیا بھر میں پسندیدہ ممالک کی تازہ فہرست مرتب کی ہے جہاں دیگر ممالک کے لوگ جانا پسند کرتے ہیں۔
فہرست کے مطابق سعودی عرب اسلامی اور ایشیائی ممالک کی فہرست میں اول نمبر پر ہے جہاں دیگر ممالک کے لوگ جانا اور رہنا پسند کرتے ہیں۔

سعودی عرب اسلامی اور ایشیائی ممالک کی فہرست میں اول نمبر پر ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا میں بھر میں کیے جانے والے سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ اب بھی دنیا کے ممالک کے شہریوں کا خواب ہے جہاں وہ جانا اور رہنا پسند کرتے ہیں تاہم حالیہ پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کے لیے کشش کم ہوئی ہے مگر اس کے باوجود وہ پسندیدہ ممالک کی سرفہرست میں سب سے اوپر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں مختلف ممالک کے شہریوں کے نزدیک نئے پسندیدہ ممالک بھی فہرست میں شامل کئے گئے جن میں سعودی عرب اور یورپی ممالک ہیں جو چند سال پہلے تک پسندیدہ ممالک میں شامل نہیں تھے۔
رپورٹ مرتب کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کی وجہ سے برطانیہ کی ریٹنگ کم ہوئی ہے اور اس کی جگہ لوگ جرمنی جانا پسند کر رہے ہیں۔
 

شیئر: