Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

140 خواتین کی بطور ٹریفک انسپکٹر بھرتی

کمپنی نے 140خواتین کو بھرتی کیا ہے جو کال سینٹر کے علاوہ انشورنس انسپکٹر کے طور پر بھی کام کریں گی۔
ٹریفک انشورنس انسپکٹر خواتین نے ٹریفک حادثات کا معائنہ اور رپورٹ کا کام شروع کردیا ہے۔ کام کے پہلے دن ہی ریاض میں متعین پہلی ٹریفک انشورنس انسپکٹر خاتون نے 5 حادثات کی کامیاب رپورٹنگ کی۔
العربیہ کے مطابق ٹریفک حادثات کا معائنہ اور رپورٹنگ کرنے والی کمپنی ’نجم‘ نے 140 خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے۔ 
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے نجم کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد السلیمان نے بتایا کہ انسپکٹر کے طور پر بھرتی ہونے والی خواتین کو ضروری تربیت فراہم کرنے کے بعد ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔ اس کا آغاز ریاض سے ہوا ہے تاہم خواتین کی بھرتی کا سلسلہ باقی شہروں میں بھی ہو گا۔

کام کے پہلے دن ہی ریاض میں انسپکٹر خاتون نے 5 حادثات کی کامیاب رپورٹنگ کی۔

کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین کا کہنا تھا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین بھی کردار ادا کررہی ہیں۔ وژن 2030 کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے نجم کمپنی بھی اپنے حصے کا کام کرے گی۔
ڈاکٹر محمد السلیمان نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثات کا معائنہ اور رپورٹنگ کرنے والی انسپکٹر خواتین کی گاڑیوں میں نگراں کیمرے نصب ہیں۔ یہ انسپکٹر کے تحفظ کے لیے لگائے گئے ہیں۔ کیمروں کی تنصیب کا کام تمام گاڑیوں میں بھی ہوگا۔
 

شیئر: