Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: تاش مقابلہ، پہلا انعام 45 ہزار ریال

تاش مقابلہ میں اول آنے والے کو 45 ہزار ریال انعام دیا جائے گا
طائف میں اونٹوں کے مقابلے کا میلہ منعقد کرنے والی انتظامیہ نے تاش مقابلے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاش مقابلہ میں اول آنے والے کو 45 ہزار ریال انعام دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف کے کنگ فیصل پارک میں منعقد کئے جانے والے تاش مقابلے کے ضوابط اور شرائط کا اعلان کیا جائے گا۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اونٹ میلے کے تحت تاش مقابلے کا انعقاد معاشرے میں رائج کھیلوں کو پروان چڑھانے کے لئے کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال تاش مقابلے کا اہتمام ہوا تھا جس میں  اول آنے والوں کو مجموعی طور پر 10 لاکھ ریال انعامات دیئے گئے تھے

واضح رہے کہ طائف کے کنگ فیصل پارک میں ’’قریۃ الہجن‘‘ قائم کیا گیا ہے جہاں اونٹوں کے مقابلے کے ضمن میں 20 سے زیادہ مختلف تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں۔ 
اونٹ مقابلہ آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس میں فرانس سمیت8 ممالک شریک ہیں۔ مقابلے میں اول آنے والوں کو مجموعی طور پر53 ملین ریال انعامات دیئے جائیں گے۔
قبل ازیں ریاض میں گزشتہ سال تاش مقابلے کا اہتمام ہوا تھا جس میں سعودی عرب کے مختلف شہروں سے آنے والے لوگوں نے بھر پور شرکت کی تھی۔ اول آنے والوں کو مجموعی طور پر 10 لاکھ ریال انعامات دیئے گئے تھے۔
 

شیئر: