Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملٹی پل وزٹ ویزے میں توسیع ممکن ہے؟

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اپنے اعزہ کے لیے وزٹ ویزے جاری کراتے ہیں
سعودی محکمہ پاسپورٹ نےکہا ہے کہ ملٹی پل وزٹ ویزے میں صرف ایک مرتبہ توسیع ہوگی۔ ویزے کی میعاد 90روز ہوتی ہے۔ میعاد کے دوران وزیٹر ایک سے زائد بار سعودی عرب آجاسکتا ہے۔
اخبار 24کے مطابق ایک غیر ملکی نے ٹویٹر پر سوال پوچھا ہے کہ ملٹی پل وزٹ ویزے میں توسیع کتنی بارہوسکتی ہے؟ محکمہ پاسپورٹ نے اس کا جواب دیتے  ہوئے ٹویٹ کیا ہےکہ وزٹ ویزے پر آنے والا 180 دن سے زیادہ سعودی عرب میں قیام نہیں کرسکتا۔

میعاد کے دوران وزیٹر ایک سے زائد بار سعودی عرب آجاسکتا ہے

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اپنے اعزہ کے لیے وزٹ ویزے جاری کراتے ہیں۔ پہلے وزٹ ویزہ لینے والوں کو ایک سے زیادہ بار آنے کی اجازت نہیں تھی۔ اب ملٹی پل ویزے میں یہ سہولت ہوگئی ہےکہ وزٹر ایک سے زائد سے مرتبہ سعودی عرب آسکتا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی ہے کہ اگر کسی شخص نے ملٹی پل وزٹ ویزہ حاصل کیا ہوا ہے تو اس میں توسیع صرف ایک بار ہوگی۔ اس کے بعد ویزہ ہولڈر کو ویزے کی 90روزہ میعاد ختم ہونے سے قبل سعودی عرب چھوڑنا ہوگا البتہ ویزے کے موثر ہوتے ہوئے وہ ایک سے  زیادہ بار سعودی عرب آجاسکتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: