Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 گورنر مکہ مکرمہ نے غسل کعبہ کی رسم ادا کی

عرق گلاب سے معطر آب زم زم سے غسل کعبہ دیا گیا ۔
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد ا لفیصل نے پیر کو غسل کعبہ کی رسم ادا کی ۔
 اس موقع پر نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان ،مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدلرحمان السدیس، سعودی عرب میں متعین مسلم سفارتکار، ممتاز علما، وزراء ،کلید برداران کعبہ اور مقامی شہری شریک تھے۔ 
عرق گلاب سے معطر آب زم زم سے غسل کعبہ دیا گیا ۔ اندرونی دیواروں کو بھی عرق گلاب ملے آب زمزم سے گیلے کپڑے سے صاف کیا گیا۔

غسل کعبہ کی رسم سا ل میں ایک مرتبہ 15محرم کو ادا کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ غسل کعبہ کی رسم پہلے سال میں2 مرتبہ یکم شعبان اور محرم کے مہینے میں ادا کی جاتی تھی۔اب ایک مرتبہ 15محرم کو ادا کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر عبدالر حمن السدیس نے بتایا کہ سعودی عرب نے یہ رسم بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے عہد میں شروع کی تھی۔ ان کے تمام جانشین اس پر عمل پیرا رہے۔ اب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی اس رسم کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
 ان کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کی خدمت سعودی ریاست کے قائدین کی پہچان ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت بھی سعودی حکومت کی مسلمانوں کے قبلے سے محبت اور عقیدت کا پتہ دیتی ہے۔
 

شیئر: