Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘

شاہ سلمان سے امیر کویت اور فلسطینی رہنمائوں کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ( فوٹو ، ایس پی اے )
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے فلسطین کے صدر محمود عباس اور امیرکویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر  رابطہ کیا ہے۔
دونوں رہنمائوں نے  ابقیق کمشنری میں سعودی آرامکو کمپنی کے 2 پلانٹس پر ہونے والے حملوں کی شدید  مذمت کرتے ہوئے  مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
 ولی عہد اور وزیر دفاع  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے ٹیلی فون کر کے سعودی تیل کی تنصیبات  پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی  ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے  شکریہ اداکرتے ہوئے یقین دلایا کہ  اس قسم کی دہشتگردی اور تخریبی کارروائی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

  شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے   سعودی تیل کی تنصیبات  پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی  

 امیر کویت  شیخ صباح لاحمد الصباح نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ بھرپور یک جہتی اور تعاون کا اظہارکیا۔
شیخ صباح الاحمد الصباح کا کہنا تھا کہ کویت سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے ۔ سعودی عرب  اپنے استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے  جو اقدامات کررہا ہے اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
 فلسطینی صدر محمود عباس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ 
فلسطینی صدر نے جدہ میں  اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے  اس بات کا یقین دلایا کہ سعودی عرب اس قسم کی دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں سے نمٹنے کی بھر پور استطاعت کا حامل ہے۔ 
دریں اثناء سپین نے  بھی سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی  ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق سپین کی  وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا کہ’اس قسم کے حملے شہری آبادی کے لیے انتہائی خطرے کا باعث ہیں۔
’دہشت گردی کی اس طرح کی کارروائیوں سے خطے کا ہی نہیں بلکہ عالمی امن کو بھی خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے‘۔ 
سپین کی  وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں کو فوری  طور پر بندک رنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ خطے میں مستقل قیام امن کی راہ آسان ہو سکے ۔

شیئر: