Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن میں سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب

سعودی عرب کی امداد محض انسانی بنیادوں پر ہوتی ہے۔ (تصویر سبق)
فلپائن میں دینی مدارس کے طلبا نے سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ شرکا سعودی عرب کے پرچم تھامے ہوئے تھے اور انہوں نے سعودی عرب کا قومی ترانہ بھی پیش کیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کا 89واں قومی دن 23 ستمبر کو منایا جا رہا ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بیرون ملک کسی غیر سرکاری ادارے میں سعودی عرب کا قومی دن اس اہتمام سے منایا گیا ہو۔

مملکت اسلام کا مرکز اور حرمین شریفین کا خدمت گزار ہے۔ (تصویر سبق)

فلپائن کے خود مختار مسلم علاقے منڈاناﺅ میں خدیجہ محمد اسلامک اکیڈمی اور مسلم ٹیچر کالج کے سینکڑوں طلبا و انتظامیہ نے سعودی عرب کی انسان نوازی پر انوکھے انداز میں شکریہ ادا کیا ہے۔
منڈاناﺅ میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر نورما نے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں سب سے زیادہ امداد دینے والے ممالک میں شامل ہے۔ سعودی عرب کی امداد محض انسانی بنیادوں پر ہوتی ہے۔
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ امداد دینے والے عرب اور اسلامی ممالک میں سعودی عرب سرفہرست ہے۔ اسی طرح عالمی سطح پر سعودی عرب کا چوتھا نمبر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سعودی عرب کی اس انسانیت نوازی پر شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔
کالج کے سربراہ داتو شریف نے کہا کہ تمام عرب و اسلامی ممالک پر فرض ہے کہ وہ سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔ یہ ملک اسلام کا مرکز اور حرمین شریفین کا خدمت گزار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے قومی دن کے موقعے پر فلپائنی مسلمان خاص طور پر اور پوری قوم عام طور پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

 سعودی عرب اور فلپائن کے درمیان مستحکم تعلقات ہیں۔ (تصویر سبق)

خدیجہ محمد اسلامک اکیڈمی کی سربراہ ڈاکٹر صوفیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’سعودی عرب اور فلپائن کے درمیان مستحکم تعلقات ہیں۔ سعودی عرب میں 10 لاکھ فلپائنی کارکن کام کر رہے ہیں جو سالانہ کئی بلین پیزو (فلپائنی کرنسی) ملک میں لاتے ہیں۔ اس سے ہمارے ملک کی معیشت مستحکم ہوتی ہے۔‘
واضح رہے کہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی ٹیم طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے گئی ہوئی ہے۔ نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔
قبل ازیں 2013ء میں سعودی عرب نے فلپائن کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 10 ملین ڈالر کی امداد دی تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: