Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نیشنل ڈے پر کنسرٹ کہاں کہاں ہوں گے

کنسرٹ کا آغاز 19ستمبر سے ہو گا ۔
سعودی عرب کا 89واں نیشنل ڈے 23 ستمبر 2019ء کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
سعودی محکمہ تفریحات نیشنل ڈے کے موقعے پر سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کنسرٹ منعقد کرے گا۔ اس کا آغاز 19 ستمبر سے ہو گا۔ اس میں سعودی عرب سمیت کویت، متحدہ عرب امارات کے معروف گلوکار شریک ہوں گے۔
سب سے پہلا پروگرام 19 ستمبرکو الجوف میں ہو گا۔ کویت کے معروف گلوکار نبیل شعیل اور سعودی گلوکار خالد عبدالرحمان اس پروگرام میں نغمے پیش کریں گے۔
دوسرا پروگرام جمعہ 20 ستمبر کو تبوک میں امیر سلطان کلچرل سینٹر کے تھیٹر میں ہو گا۔ کویتی گلوکار عبدالرویشد اور سعودی گلوکار اصیل ابوبکر اس کنسرٹ میں شریک گے۔
تیسرا پروگرام 21 ستمبر ہفتے کو حائل میں الطائی سٹیڈیم کے تھیٹر میں ہو گا۔ سعودی گلوکار ماجد المہندس، سعودی گلوکار خاتون دالیا مبارک اپنے فن کا جادو جگائیں گے جبکہ اتوار 22 ستمبر کو جیزان شہر میں سعودی گلوکارمحمد عبدہ اور ترکی العبداللہ اپنے نغموں سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

نیشنل ڈے 23ستمبر  کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ۔

22 ستمبر اتوار ہی کو بریدہ میں ایک کنسرٹ ہو گا جس میں سعودی گلوکار راشد الماجد اور اماراتی گلوکارہ بلقیس سعودی عرب کے قومی نغمے پیش کریں گے۔ یہ پروگرام کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے تھیٹر میں ہوگا۔
23 ستمبر پیر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بڑا کنسرٹ کنگ فہد کلچرل سینٹر کے تھیٹر میں ہو گا۔ اس میں سعودی گلوکار عبادی الجوہر اور اماراتی گلوکار حسین الجسمی اپنے فن کا جادو جگائیں گے
اسی دن ایک اور پروگرام دمام شہر میں ہوگا۔ اس میں کویتی گلوکارہ نوال اور سعودی گلوکار عائض شریک ہوں گے۔ یہ پروگرام الخضراء ہال میں ہو گا۔
جدہ کے الخضراء ہال کے تھیٹر میں سعودی گلوکار رابح صقر اور سعودی گلوکارہ وعد موجود ہوں گے۔
سعودی سپورٹس جنرل اتھارٹی نے بھی اس موقعے پر پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ سعودی وژن 2030 کا ایک ہدف یہ بھی ہے کہ تمام شہریوں کو وطن عزیز سے وابستگی کے اظہار کا بھرپور موقعہ دیا جائے۔ 

شیئر: