Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل کون؟

خالد مجید نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔فوٹو:اردونیوز
جدہ میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل خالد مجید نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
 قونصل جنرل خالد مجید نے افسران اور عملہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لئے منتخب ہونے پر خوشی اور فخر ہے۔
 قونصلیٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خالد مجید کا کہنا تھا’ پاکستان سے باہر مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب میںہے۔ ہمارا اولین فرض یہ ہے کہ ہم ان کی مناسب وقار اور عزت کے ساتھ خدمت کریں‘۔
 انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا اسلام کی تعلیم ہے۔ ہمیں اسی جذبے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنی چاہئے۔

خالد مجید 1999 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی ۔فوٹو:اردونیوز

خالد مجید 1969 میں پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ 1999 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی ۔ اس سے قبل ملک کی مسلح افواج میں ایک دہائی تک خدمات سر انجام دیں۔
 جدہ میں نئے قونصل جنرل پاکستان کی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں جنوری 2000 تا جون 2004 تک سیکشن آفیسر اور اگست 2008 سے اپریل 2010 تک ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
 بیرون ملک پاکستانی مشنز میں بھی مختلف سفارتی خدمات انجام دے چکے ، جن میں ہیگ، لندن اور بیجنگ شامل ہیں۔ 
جدہ میں تعیناتی سے پہلے خالد مجید وزارت خارجہ ، اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر اینڈ فنانس) کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ جدہ میں سابق قونصل جنرل شہریار اکبر خان اپنی مدت مکمل کرکے روانہ ہوچکے۔ انہیں سربیا میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: