Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحراحمر میں حوثیوں کی حملہ آوربارودی کشتی تباہ

کشتی ریموٹ کنٹرول سے آراستہ تھی الحدیدة سے بھیجی گئی تھی۔ (فوٹو: العربیہ)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد حوثیوں نے جنوبی بحر احمر میں بارود سے بھری کشتی سے حملے کی کوشش کی تھی، ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی روک کر تباہ کردی گئی۔
العربیہ کے مطابق کشتی ریموٹ کنٹرول سے آراستہ تھی۔الحدیدة سے بھیجی گئی تھی۔یہ علاقائی اور بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ تھی۔ اس سے عالمی تجارت اور سمندری ٹریفک کو نقصان پہنچ سکتاتھا۔
کرنل المالکی نے زور دیکر کہا ہے کہ عرب اتحاد کی مشترکہ فورس دہشت گرد حوثیوں کو سبق سکھانے ، انکی طاقت کو غیر موثر بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امن کو خطرات پیدا کرنے والے وسائل تباہ کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ 
                       
 

شیئر: