Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے اللوز پہاڑ کی چوٹی پر قومی پرچم لہرا دیا

ہمارے جذبے نے مشکل راہیں آسان بنادیں ۔ فوٹو ۔ سبق نیوز
سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن  پر ایک نوجوان نے تبوک ریجن کے بلند پہاڑ اللوز کی چوٹی پر قومی پرچم لہرا کر وطن عزیز سے محبت کا عملی مظاہرہ کیا  ہے ۔
 نوجوان کو پہاڑ کی چوٹی پر جانے اور واپس آنے میں 60 گھنٹے لگے ۔

 پہاڑ کی چوٹی پر جانے اور واپس آنے میں 60 گھنٹے لگے  ۔ فوٹو ۔ سبق نیوز 

ترکی ناصر العطوی نے سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کے قومی دن کی مناسبت سے کوئی ایسا کام کرنا چاہتا تھا جو  نمایاں اور منفرد ہو جسے دیکھ کر دوسروں کو ہمت و حوصلہ ملے ۔امسال قومی دن کے موقع پر جو سلوگن دیا گیا ہے '   ھمہ حتی  القمہ'  ( حوصلوں کی بلندی ) کو دیکھ کرہی مجھے  اللوز پہاڑ کی چوٹی پر  قومی پرچم لہرانے کا خیال آیا ۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ  پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے اور واپس آنے کیلئے 26 کلو میٹر کی مسافت طے کرنا پڑی ۔ راستہ انتہائی پر خطرہونے کی وجہ سے   3 مقامات پر پڑاو ڈالنا پڑا۔

راستہ انتہائی پر خطرہونے کی وجہ سے   3 مقامات پر پڑاو ڈالنا پڑا  ۔ فوٹو ۔ سبق نیوز 

العطوی نے مزید کہا کہ پہلے ہمارا ارادہ تھا کہ سامان کیلئے اونٹ ساتھ لیں مگر وہ ممکن نہ ہوسکا اس لئے ہمیں اپنا سامان خود ہی اٹھانا پڑا ۔ سامان میں فولڈنگ خیمہ بھی تھا جبکہ کھانے پینے کی اشیاء بھی ہمیں اپنے ساتھ رکھنا پڑیں ۔ ہمارے جذبے نے مشکل راہیں آسان بنادیں وقت اور مسافت کا احساس ہی نہیں ہوا ۔
العطوی کا کہنا تھا کہ  اپنے دونوں ساتھیوں جن میں سعد ناصر العطوی اورفوٹو گرافرد علی السحیمی کا بھی شکر گزار ہوں جنہو ںنے میری سوچ کو عملی جامہ پہنانے میں میری نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ  اس مہم میں میرا  بھر پور ساتھ بھی دیا ۔ انکے تعاون سے یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔ 
واضح رہے اللوز پہاڑ  سطح سمندر سے  2583 میٹر بلند ہے ۔ یہ پہاڑ تبو ک ریجن میں واقع ہے ۔ اسکا شمار علاقے کے بلند ترین پہاڑوں میں ہوتا ہے ۔ پہاڑ کا نام اللوز ( بادام ) اس لئے پڑا کہ وہاں  باداموں کے درخت بکثر ت پائے جاتے ہیں۔ پہاڑکی وادیوں میں جو گاوں اس کا نام بھی اسی مناسبت سے اللوز پڑا ۔ 

تبوک ریجن میں موسم سرما میں برفباری ہوتی ہے   ۔ فوٹو ۔ سبق نیوز 

اللوز پہاڑ کی جنوب ، مغربی سمت میں تاریخی علاقے بھی ہیں جہاں  چٹانوں پر آج بھی زمانہ قدیم کے نقوش ملتے ہیں ۔ پہاڑ کی چوٹی پر موسم کا فی سرد رہتا ہے ۔ تبوک ریجن میں موسم سرما میں برفباری ہوتی ہے جس  سے وہاں مقامی اورغیر ملکی سیاح بھی جاتے ہیں ۔  اللوز پہاڑ تبوک ریجن میں زیر تعمیر دنیا کا جدید ترین شہر نیوم کے بھی قریب ہے ۔ 

شیئر: