Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خطے کوخطرات میں ڈالنے والی طاقت کومنہ توڑ جواب دیا جائے گا‘

جی سی سی ممالک کے کسی رکن پر حملہ تمام ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ فوٹو: العربیہ
خلیجی ممالک کی افواج کے سربراہوں نے کہا ہے کہ جی سی سی ممالک کے کسی رکن پر حملہ تمام ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ جی سی سی ممالک کی افواج حملہ آور کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر کارروائی کرے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں جی سی سی ممالک کے فوجی سربراہوں کی مشترکہ کانفرنس ہوئی جس میںتیل تنصیبات اور بین الاقوامی سمندر کو محفوظ بنانے پر زوردیا گیا۔

کانفرنس سعودی مسلح افواج کی اپیل پر منعقد کی گئی۔ فوٹو: العربیہ

سعودی مسلح افواج کی اپیل پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں جی سی سی ممالک کے سربراہوں نے خطے کو درپیش خطرات سے نمٹنے پر غوروخوض کیا۔ موجودہ حالات زیر بحث رہے۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کی افواج ہر وقت مستعد ہے۔خطے کو خطرات میں گھیرنے والی کسی بھی طاقت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
خلیجی ممالک کی افواج نے سعودی عرب کی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی قیادت کی جانب سے کئے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کی۔
جی سی سی ممالک کی افواج کے سربراہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے خلیجی ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہیے۔
اس موقع پراجتماعی امن کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کرنا کا اعادہ کیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: