Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شہری گمنام کالز سے محتاط رہیں‘

شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں۔ فائل فوٹو
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جامعات میں داخلے اور دستاویزات کی تصدیق کے حوالے سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی شکایات پر جعلی فون کالز سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کچھ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ انہیں وزارت خارجہ کے نامعلوم عہدیداروں کی طرف سے گمنام فون کالز موصول ہوئیں۔
ان ٹیلی فون کالز میں یونیورسٹی میں داخلہ فراہم کرنے یا اسناد کی تصدیق اور دیگر سرکاری دستاویزات کی تیاری اور تصدیق کے لیے مبینہ طور پر رقوم مانگی جا رہی ہیں۔

متعلقہ ادارے فراڈ میں ملوث عناصر کی نگرانی کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو

وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری پبلک افیئرز ڈاکٹرسعود کاتب نے کہا ’وزارت خارجہ کا غیر قانونی طور پر دھوکہ دہی، فراڈ، رقوم حاصل کرنے کے لیے رابطوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘
وزارت خارجہ نے شہریوں اور غیرملکی باشندوں کو انتباہ کیا کہ وہ کسی گمنام اور فراڈ کال پر محتاط رہیں۔ ایسی کسی بھی مشکوک کال کی صورت میں حکام سے رابطہ کریں۔
ڈاکٹر سعود کا تب نے مزید کہا ’متعلقہ ادارے فراڈ میں ملوث عناصر کی نگرانی کر رہے ہیں۔ فراڈ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘
العربیہ نیٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں سعودی عرب کی جامعات میں داخلے اور دیگر دستاویزات کی تیاری میں مدد فراہم کرنے پر گمنام کالز کے ذریعے امیدواروں سے رقوم طلب کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
وزارت خارجہ کے ملازمین ہونے کا دعوی کر کے یونیورسٹی میں داخلے یا سرٹیفکیٹ اور سرکاری دستاویزات کی تصدیق کے نام پرلوگوں سے فراڈ کیا جا رہا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: