Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میرا خواب پورا ہو گیا‘ بی ٹی ایس کا ریاض میں کنسرٹ

ریاض کے کنگ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بی ٹی ایس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو سوشل میڈیا
دنیا کو فتح کرنے اور موسیقی سے متحد کرنے کی کوشش میں مصروف جنوبی کوریا کے میوزک سٹارز ’بی ٹی ایس‘ نے ریاض کے کنگ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
کنگ فہد سٹیڈیم میں پرجوش مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے کنسرٹ کے اعلان کے ساتھ  ہی اس میں شرکت کی تیاری شروع کردی تھی۔ مداحوں نےخصوصی بینر، لائٹس اور اسٹیکرز تیار کروائے تھے۔
ریاض کے کنسرٹ میں مملکت بھر سے بی ٹی ایس کے مداح (جنہیں آرمی کا نام دیا جاتا ہے) پہنچے ہوئے تھے۔
کنسرٹ کے دوران ’بی ٹی ایس ان ریاض‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
کنسرٹ کو لائیو دکھانے کا اہتتمام بھی کیا گیا تھا اور سٹیڈیم میں بھی بڑی اسکرینیں نصب تھیں۔
بی ٹی ایس نے مائیک ڈراپ، سو واٹ، ناٹ ٹو ڈے اور دیگر مقبول گانے سنا کر اپنے مداحوں سے بھر پور دا د وصول کی۔
 میوزک بینڈ نے عربی زبان میں اپنے سعودی مداحوں کا شکریہ ادا کیا جس کا پر جوش خیر مقدم کیا گیا۔
کنسٹر ٹ کے دوران ’بی ٹی ایس‘ نے اپنے ایک ساتھی کی سالگرہ بھی منائی اور عربی زبان میں انہیں وِش کیا۔
بی ٹی ایس نے کنسرٹ کے اختتام پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آکر بہت اچھا لگا۔
’مداحوں کے جوش وخروش نے بہت متاثر کیا۔ اپنی آرمی (مداحوں) کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘
بی ٹی ایس نے جاتے جاتے دوبارہ سعودی عرب آنے کا وعدہ کیا۔
کنسرٹ کے اختتام پر رنگا رنگ آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
 یاد رہے کہ جنوبی کوریا کا میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ غیر معمولی موسیقی کے لیے جانا جاتا ہے۔ بی ٹی ایس نے اپنی مستقل محنت سے پاپ میوزک انڈسٹری میں نئے معیار قائم کیے۔ 
قبل ازیں پاپ میوزک سٹارز ریاض پہنچے تو ایئر پورٹ پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ائیر پورٹ سے بی ٹی ایس سٹارز کو خصوصی سیکیورٹی میں لے جایا گیا۔ مداحوں نے ایئر پورٹ پر استقبال اور وہاں سے روانگی کی وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
سوشل میڈیا پر ’ویلکم بی ٹی ایس سعودی عرب‘ اور ’ریاض ویلکم بی ٹی ایس‘ کا ٹرینڈ وائرل رہا۔

بی ٹی ایس کے مداح ایئر پورٹ پر استقبال کے لیے موجود تھے۔ فوٹو سوشل میڈیا

 واضح رہے کہ میوزیکل بینڈ ’بی ٹی ایس‘ دنیا بھر میں مقبولیت کی نئی بلندیوں پرہے اور ان کے مداحوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں میں بھی بی ٹی ایس کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
میوزیکل بینڈ میں شامل ساتوں نوجوان اپنی آواز کے ساتھ خوبصورتی کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔
گزشتہ برس بی ٹی ایس کے نوجوانوں کو ایشیا کےسب سے زیادہ پرکشش مرد ہونے کا اعزاز ملا تھا۔
یاد رہے کہ اس سال جدہ سیزن کے دوران جنوبی کوریا کا ایک اور میوزک بینڈ 'سپر جونیئر' سعودی عرب میں کامیاب کنسرٹ کر چکا ہے۔

شیئر: