Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں نے 12 فیصد زیادہ رقم خرچ کی

 آئندہ 2 ماہ میں اعدادوشمار کے نئے ریکارڈ قائم ہونگے۔ فوٹو: وزارت سیاحت و قومی ورثہ (ٹوئٹر)
سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ (ایس سی ٹی ایچ) کے تحت کام کرنے والے ادارے سیاحتی معلومات اور تحقیقی سینٹر(ایم اے ایس) نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران سعودی عرب آنے والے سیاحوں نے 77.3 ارب سعودی ریال خرچ کئے جو گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد زیادہ ہیں۔

 گزشتہ 8 ماہ کے دوران سیاحوں نے 12 فیصد زیادہ رقم خرچ کی۔ فائل فوٹو 

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ یہ اعدادوشمار جنوری 2019ء سے اگست 2019ء تک کے ہیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران مملکت میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد میں بھی 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال اندرون مملکت سیاحت کرنے والوں نے بھی 3.4 فیصد زیادہ رقم خرچ کی۔

ریاض سیزن میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد ہوگی۔ فوٹو: سعودی پریس ایجنسی

ایم اے ایس نے اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ ریاض جانے والے تقریباً 20 لاکھ سیاحوں نے مجموعی اخراجات 12 ارب ریال کیے۔ رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ سیاحوں کی آمد میں اضافے سے یہ رقم بڑھے گی اور اس سے سعودی عرب میں شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست کا مہینہ مملکت میں سیاحت کے حوالے سے کافی سرگرم رہا اور توقع ہے کہ آئندہ دو ماہ میں اعدادوشمار کے نئے ریکارڈ قائم ہونگے کیونکہ ریاض سیزن کا آغاز 11اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے جو 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ریاض سیزن میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔

شیئر: