Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دو دن موسم غیر یقینی رہے گا

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان، عسیراور باحہ کے رہائشی محتاط رہیں (فوٹو: ٹویٹر)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف ریجنوں میں کل اور پرسوں موسم غیر یقینی رہے گا۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جس کے باعث مٹی کے طوفان کا بھی خدشہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان، عسیر اور باحہ کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے وقت پر خطر مقامات سے دور رہیں۔

بارش کے علاوہ 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی (فوٹو: ٹویٹر)

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جدہ سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
ٹویٹر پر محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، اضم، العرضیات، الکامل اور میسان کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے (فوٹو: ٹویٹر)

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جازان ریجن میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی ریلوں سے دور رہیں۔
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے عسیر ریجن کے رہائشیوں کو آگاہ کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک موسم غیر یقینی رہے گا جس کے باعث محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: