Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پہلے مغربی سیاح تاریخی علاقہ الدایر پہنچ گئے

سویڈن سے تعلق رکھنے والے سیاح نے کہا ہے کہ انہیں تاریخی مقامات دیکھنے کا شوق ہے (فوٹو: عاجل)
جازان ریجن کی تاریخی کمشنری الدایر میں پہلے غیر ملکی سیاح کی آمد ہوئی ہے جو ملک میں سیاحتی ویزے پر آئے ہوئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الدایر کمشنری میں سیاحتی کمیٹی کے ارکان نے غیر ملکی سیاح کا استقبال کیا اور انہیں قریہ حاشر کے سیاحتی علاقے کا دورہ کروایا گیا۔

 5 روزہ دورے کے دوران سیاح کو کھیت اورقصبے بھی دکھائے گئے فوٹو: عاجل)

سیاحتی کمیٹی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سویڈن سے تعلق رکھنے والے سیاح کو ایک ہزار سالہ قدیم قریہ حاشر کے علاوہ علاقہ میں تاریخی مقامات کی سیر کرائی گئی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غیر ملکی سیاح کا 5 روزہ دورہ تھا جس میں انتظامیہ نے انہیں یہاں کے کھیتوں، قصبوں اور مقامی طرز زندگی سے بھی آگاہ کیا ہے‘۔

سیاح نے کہا ہے کہ عجائب گھر میں پورے خطے کی تاریخی اشیا موجود ہیں (فوٹو: عاجل)

دوسری طرف سویڈن سے تعلق رکھنے والے سیاح نے کہا ہے کہ انہیں تاریخی مقامات دیکھنے کا شوق ہے۔ وہ پہلی مرتبہ سعودی عرب آئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’قریہ حاشر کے علاوہ مجھے مقامی لوگوں کے رہن سہن اور ان کی تہذیب وثقافت سے بھی آگاہی ہوئی ہے۔ اس علاقہ میں کافی کی پیداوار اچھی ہوتی ہے۔ مقامی قہوہ کافی شہرت رکھتاہے‘۔ 

سویڈن سے تعلق رکھنے والے سیاح کو ایک ہزار سالہ قریہ حاشرکی سیر کرائی گئی ہے (فوٹو: عاجل)

انہوں نے بتایا کہ ’ یہاں مقامی عجائب گھر میں پورے خطے کی تاریخی اشیا موجود ہیں جنہیں دیکھ کر بہت متاثر ہوا‘۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: