Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نریندر مودی سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد ہے۔ فائل فوٹو
انڈین وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں۔
نئی دہلی میں سعودی سفیر سعود الساطی نے بتایا کہ انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دورے کے موقع پر سعودی انڈین سٹریٹجک شراکت کونسل کے قیام کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ اس کا اصولی فیصلہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے انڈیا کے دورے کے موقع پر فروری 2019ء میں کیا گیا تھا۔
عکاظ اخبار کے مطابق نریندر مودی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اہم مذاکرات کریں گے۔ دورہ 2 روزہ ہوگا جس میں دونوں ملکوں کے رہنما عالمی امن و سلامتی کے فروغ اور خطے میں استحکام پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم کے دورہ ریاض کے موقع پرکئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ فائل فوٹو

انڈیا کے وزیراعظم کے دورہ ریاض کے موقع پر توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ دونوں ملکوں نے سٹریٹجک شراکت کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کے نئے افق کھولنے کے لیے معاہدوں کا فیصلہ کیا ہے۔ 
سعودی سفیر نے مزید بتایا ہے کہ سعودی عرب اورانڈین قائدین توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور تجارتی وسرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے جبکہ تجارت میں تنوع پیدا کرنے اور شراکت کے امکانات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی تدابیر پر مذاکرات کریں گے۔
انڈیا کے اعلیٰ عہدیداروں نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ نریندر مودی، شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ  کریں گے جبکہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نریند ر مودی کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد ہوگا جو اہم وزراء،اعلیٰ عہدیداروں اور سرمایہ کاروں پر مشتمل ہوگا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: