Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کے جنوبی صحن میں آب زمزم کی سبیل 

 آب زمزم کی نئی سبیل میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ فائل فوٹو
 مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی کے جنوب مغربی صحن میں آب زمزم کی سبیل قائم کی جائے گی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے زائرین مملکت پہنچنے کے بعد آب زمزم پینے کے مشتاق ہوتے ہیں۔ سعودی حکومت نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں جگہ جگہ آب زمزم کی سبیلیں قائم کررکھی ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ آب زمزم کے کولر بھی رکھے گئے ہیں ان میں ٹھنڈے پانی والے بھی ہوتے ہیں اور سادہ بھی۔مکہ مکرمہ میں شاہ عبداللہ کے نام سے منسوب آب زمزم کی عظیم الشان سبیل24گھنٹے بارہ مہینے زائرین کا خیر مقدم کرتی ہے۔

 مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں جگہ جگہ آب زمزم کی سبیلیں قائم ہیں۔ فائل فوٹو

ڈاکٹر السدیس نے توجہ دلائی ہے کہ مسجد نبوی کے جنوبی صحن میں آب زمزم کی سبیل قائم کرنے کی تیاریاں ہوگئی ہیں۔ یہ کام انتظامیہ کے ماتحت انجینیئر، تکنیکی امور کے ماہر اور دیگر کارکن انجام دیں گے۔
روز تازہ، روز نیا، دیکھیے: اردو نیوز بلیٹن
معاون سیکریٹری سربراہ انتظامیہ انجینیئر فیصل بن محمد الجہنی نے بتایا ہے کہ آب زمزم کی سبیل 330مربع میٹر کے رقبے پر قائم کی جائے گی۔ اس کا مقصد مسجد نبوی شریف کے زائرین کو 24گھنٹے آب زمزم کی نعمت سے فیض یاب کرنا ہے۔ 

 مسجد نبوی شریف میں زائرین کے لیے آب زمزم کے کولر کا انتظام ہے۔ فائل فوٹو

الجہنی نے بتایا کہ آب زمزم کی نئی سبیل میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ پانی کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تدابیر سائنٹفک بنیادوں پر کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ مسجد نبوی شریف میں زائرین کے لیے آب زمزم کے کولر کا انتظام ہے تاہم بڑے پیمانے پر اسکی سبیل پہلی بار قائم کی جارہی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: