Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمرجنسی میں تیز رفتاری پر چالان ہوا تو؟

ہنگامی حالت میں ہونے والے خودکار چالان کو ختم کرایا جا سکتا ہے
 سعودی عرب میں اب کسی کی زندگی بچانے کے لیے تیز رفتاری پرہونے والے ٹریفک چالان کو ختم کرانا ممکن ہے۔
 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالت میں ہونے والے خودکار چالان کو ختم کرانے کے لیے ادارے کے مخصوص شعبے سے رجوع کرنا لازمی ہے۔
ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک شہری نے سوال کیا تھا ک وہ اپنے بیٹے کو ہنگامی حالت میں اسپتال لے جارہا تھا۔ بیٹے کی حالت درست نہیں تھی اس لیے گاڑی کی رفتار بڑھا دی تاکہ جلد ھسپتال پہنچ سکوں۔

خود کار چالان  سسٹم کو’ ساھر‘ کہا جاتا ہے۔ 

شہری نے مزید لکھا کہ کیونکہ ھسپتال پہنچنے کی جلدی تھی اس لیے رفتار کی حد پر توجہ نہ دے سکا جس پرشاہراہ پر نصب خود کا ر چالان سسٹم ’ساھر‘ نے تیز رفتاری پر چالان کر دیا۔
شہری کا استفسار تھا کہ’ہنگامی حالت میں جبکہ کسی کی جان مشکل میں ہواس صورت میں ہونے والے چالان کو ختم کرانا ممکن ہے‘۔ 
ٹریفک پولیس کی جانب سے جواب میں کہا گیا ’ مذکورہ صورت میں ادارہ ٹریفک پولیس سے رجوع کریں ۔اہلکار کومیڈیکل رپورٹ پیش کرکے چالان ختم کرایا جاسکتا ہے، تاہم اس کے لیے لازمی ہے کہ رپورٹ یا اسپتال کی کاغذی کارروائی بھی اسی دن کی ہوجس دن چالان ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔ 

رپورٹ اسی دن کی ہوجس دن چالان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ مملکت میں تیز رفتاری اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے شاہراہوں پر خود کار طور پر چالان کرنے کا سسٹم موجود ہے جسے ’ ساھر‘ کہا جاتا ہے۔ 
خود کارسسٹم ’ساھر‘ میں نصب اتنہائی حساس کیمرے گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ذریعے تیز رفتاری اور دیگر خلاف ورزیاں ریکارڈ کرکے مالک کو چالان ارسال کر دیتا ہے۔

شیئر: