Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں نے کتنے حصص خریدے؟

غیر ملکیوں نے 1.02ارب ریال مالیت کے حصص فروخت بھی کیے، فوٹو: ٹوئٹر
سعودی عرب میں غیر ملکیوں نے 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 689.5 ملین ریال مالیت کے سعودی حصص خریدے ہیں۔ یہ حصص کی خالص رقم ہے۔
غیر ملکیوں نے مجموعی طور پر 1.711 ارب ریال مالیت کے حصص کے سودے کیے تھے جبکہ انہوں نے 1.02 ارب ریال مالیت کے حصص فروخت بھی کیے۔
 سعودی عرب کے اخبار الاقتصادیہ کے مطابق غیر ملکیوں کے خالص سودے 731.09 ملین ریال تک پہنچ گئے۔ غیر ملکیوں نے اکتوبر میں مجموعی طور پر حصص کے خالص سودے 4.43 ارب ریال کے کیے۔

سعودی حصص مارکیٹ میں غیر ملکیوں کا حصہ 9.04 فیصد تک پہنچ گیا، فوٹو: ٹوئٹر

تداول (سعودی حصص مارکیٹ ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے آخر میں حصص مارکیٹ میں غیر ملکیوں کا حصہ 9.04 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ اس سے پہلے ہفتے میں ان کی حصہ داری 8.95 فیصد تھی۔
 واضح رہے کہ غیر ملکی سعودی حصص مارکیٹ میں 164.39ارب ریال مالیت کے شیئرز کے مالک ہیں۔
حال ہی میں آرامکو نے بھی اپنے حصص فروخت کے لیے پیش کیے ہیں۔ آرامکو کے سربراہ امین الناصر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کا ر یا ادارے بھی آل شیئر انڈیکس تدوال کی شرائط پر پورا اترنے کے بعد آرامکو حصص خرید سکتے ہیں۔
’تدوال آل شیئر انڈیکس میں اندراج کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کے حصص خریدنے کی شرح کیا ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: