Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں کمی

صرف ستمبر کے دوران غیر ملکیوں نے 10.28 بلین ریال بیرون ملک روانہ کئے ہیں (فوٹو: اربیان بزنس)
گذشتہ نو ماہ کے دوران سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کی ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
سعودی مالیاتی اتھارٹی ’ساما‘ نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جنوری سے لے کر اگست تک غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ 11 فیصد کمی ہوئی ہے‘۔
ساما نے کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران غیر ملکیوں نے 93 ارب ریال بیرون ملک بھیجے جبکہ گذشتہ برس جنوری سے اگست تک غیر ملکیوں کی ترسیلات زر 105.3 ارب ریال تھی۔

نو ماہ کے دوران غیر ملکیوں نے 93 ارب ریال بیرون ملک بھیجے، فوٹو: الرجل

ساما نے کہا ہے کہ صرف ستمبر کے دوران غیر ملکیوں نے 10.28 بلین ریال بیرون ملک روانہ کیے ہیں جبکہ یہ رقم گذشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے۔
ساما نے سعودی شہریوں کی ترسیلات زر کی بھی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جنوری سے لے کر ستمبر تک شہریوں کی بھی ترسیلات میں نو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
سعودی شہریوں نے رواں برس کے نو ماہ کے دوران 42 ارب ریال بیرون بھیجے ہیں جبکہ صرف ستمبر میں شہریوں کی ترسیلات زر میں بھی 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ جوائن کریں

شیئر: