Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی بار نصاب تعلیم میں فن و ثقافت کا مضمون شامل

 ثقافت اور تعلیم کی وزارتیں اس حوالے سے ایک دوسرے سے تعاون کریں گی۔ فوٹوعرب نیوز
سعودی عرب کے سرکاری اورنجی سکولوں کے نصاب میں بہت جلد ثقافت اور فنون کے مضامین شامل کیے جائیں گے۔
سعود عرب کے سکولوں کے نصاب میں فنون لطیفہ اور ثقافت کی تعلیم کے مضامین نہیں تھے۔
وزارت ثقافت کی جانب سے اب یہ خلا پر کرنے کا پروگرام بنالیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے وزیر تعلیم اور تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت کے اعلیٰ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ سے ملاقات کرکے اصولی فیصلے کیے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے (واس) کے مطابق ثقافت اور تعلیم کی وزارتیں اس حوالے سے ایک دوسرے سے تعاون کریں گی۔ ثقافت اور فنون کی تدریس کی حکمت عملی کے اہداف مل جل کر طے کیے جائیں گے۔

ثقافتی پروگراموں کے اجازت نامے جاری کرنے کا اختیار وزارت ثقافت کے پاس ہوگا۔ فوٹو عرب نیوز

یہ بات بھی طے پاگئی ہے کہ فنون و ثقافت کے پروگراموں کے اجازت نامے جاری کرنے کا اختیار وزارت ثقافت کے پاس ہوگا۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ ثقافت و فنون کے جدید تعلیمی مضامین، پروگراموں اور سرگرمیوں کے اجازت نامے وزارت ثقافت ہی جاری کرے گی۔ کالجوں، یونیورسٹیوں، انسٹی ٹیوٹس اور نجی سکولوں کو اس حوالے سے ساری کارروائی وزارت ثقافت سے کرانا ہوگی۔
وزارت تعلیم اور وزارت ثقافت نے یہ بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ سکول اور یونیورسٹی تھیٹر جیسے پروگراموں کی ذمہ داری وزارت ثقافت کی ہوگی۔
                  

شیئر: