Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیملی وزٹ ویزے کی مدّت پر مہلت نہیں

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق فیملی وزٹ ویزے پر آنے والے کو ویزے کی مدت کے آخری دن تک سفر کرنا ہوگا (فائل فوٹو)
سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے مطابق فیملی وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے پر کوئی مہلت نہیں دی جاسکتی۔ ’جس روز وزٹ ویزے کی معیاد ختم ہورہی ہوگی وہ ملک میں قیام کا آخری دن ہوگا،اس روز فیملی وزٹ ویزے پر آنے والے کو سفر کرنا ہوگا۔ اس کے بعد قیام غیر قانونی شمار ہوگا‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر استفسار کیا گیا تھا کہ کیا فیملی وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے پر ویزے پر آنے والے کو 3 دن کی مہلت دی جاتی ہے یا نہیں؟

جس روز وزٹ ویزا ختم ہورہا ہو وہ  قیام کا آخری دن ہوگا (فائل فوٹو)

محکمہ پاسپورٹ نے اس کے جواب میں واضح کیا کہ ’فیملی وزٹ ویزے پر آنے والے کو ویزے کی مدت کے آخری دن تک سفر کرنا ہوگا۔ میعاد ختم ہونے کے بعد کوئی مہلت نہیں دی جاسکتی۔‘
واضح رہے کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں تارکین وطن اپنے عزیز و اقارب خصوصاً اہلیہ اور بچوں کو وزٹ ویزوں پر بلاتے ہیں۔ بعض اوقات ریزرویشن نہیں مل پاتی، اکثر صحت یا کچھ گھریلو مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے سفر مشکل ہوجاتا ہے۔ بعض تارکین یہ سوچ کر کہ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے 3 دن کے اندر انہیں سیٹ مل رہی ہے تو ریزرویشن کروا لیتے ہیں اور  سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے کی صورت میں ان سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی۔
محکمہ پاسپورٹ نے اس امکان کی تردید کردی ہے اور واضح کیا ہے  کہ میعاد کے آخری دن تک سفر کرنا ہوگا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: