Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں بارش، گھروں سے باہر نہ نکلیں

سعودی عرب کے صوبے باحہ اور اس کی کمشنریوں العقیق، المخواة، المندق، بلجرشی، قلوة اور آس پاس کے علاقوں میں جمعے کو گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ مقامی وقت کے مطابق کم سے کم رات 9 بجے تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ طائف کا الہداروڈ شدید بارش کے باعث بند کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے (واس) کے مطابق محکمہ شہری دفاع باحہ کے ترجمان کرنل جمعان دایس نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی بھرا ہوا ہو وہاں جانے سے گریز کریں۔ وادیوں سے گزرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔

 مدینہ منورہ شہر اور کمشنریوں میں پیر تک موسم غیر مستحکم رہے گا، فوٹو: سبق

محکمہ شہری دفاع نے توجہ دلائی ہے کہ مدینہ منورہ شہر اور کمشنریوں میں پیر تک موسم غیر مستحکم رہے گا۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی محتاط رہیں۔
شہری دفاع مدینہ منورہ کے ترجمان بریگیڈیئر خالد الجہنی نے توجہ دلائی ہے کہ خاص طور پر مدینہ شہر، المھد، الحناکیہ، العلا اور ینبع کمشنری کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
طائف میں الہدا روڈموسلا دار بارش کے بعد عارضی طور پردونوں جانب سے بند کردیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: