Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش اور گردوغبار کا طوفان جمعے سے متوقع

​جمعہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔ فوٹو الوئام
 سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیر تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ مملکت بھر میں گردو غبار کے طوفان کا بھی امکان ہے۔

دن کے وقت گردوغبار اور رات کو ژالہ باری کا امکان ہے۔ فائل فوٹو

الوئام کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ جمعہ سے پیر تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا موسم غیر مستحکم رہے گا۔ دن کے وقت گردو غبار اور رات کے وقت ژالہ باری کے امکانات ہیں۔
جازان ، عسیر ، باحہ ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گرد آلود ہواﺅںاور بارش سے متاثر ہوں گے۔ جمعہ کی رات سے ہفتے کے دن حائل، الجوف ، شمالی حدود ، تبوک اورمشرقی ریجن کے شمالی علاقہ جات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوں گی۔ اتوار اور پیر کو ان علاقوں میں اوسط درجے کی بارش کا امکان ہے۔

 ساحلی مقامات بھی بارش کی زد میں ہوں گے۔ فائل فوٹو

ان علاقوں کے ساحلی مقامات بھی بارش کی زد میں ہوں گے۔ قصیم، حائل ، مشرقی ریجن اور ریاض کے شمالی و مشرقی علاقوں میں کہیں اوسط درجے اور کہیں موسلا دھار بارش ہوگی۔
            

شیئر: