Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ، طائف اور عسیر میں بارش

باحہ.... سعودی عرب کے مختلف علاقوں باحہ ، محایل عسیر، طائف میں منگل کو بارش ہوئی۔ کہیں بوندا باندی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔ باحہ ریجن کی تحصیلوں، قریوں ، کمشنریوں اور خود شہر میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی جس سے وادیاں اورگھاٹیاں پانی سے بھر گئیں۔ محایل عسیر میں بوندا باندی ہوئی۔ طائف میں کہیں درمیانے درجے اور کہیں پر موسلا دھار بارش کا سلسلہ رہا۔

شیئر: