Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میوزیم سے نادر اشیا چرانے کی کوشش

حرمین میوزیم زائرین کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو سبق
امور حرمین کے ادارے کی جانب سے عمارہ الحرمین الشریفین کو زائرین کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
حرمین میوزیم سے ایک ترک باشندے کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ رات کو عمارت میں گھس کر وہاں رکھی نادر اشیا چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔
سبق نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حرم مکی الشریف سے 9 کلو میٹر دور واقع مشہور ومعروف عمارة الحرمین ( میوزیم ) جہاں حرمین شریفین سے متعلق نادر اشیاء زائرین کے لیے رکھی گئی ہیں میں ایک غیر ملکی رات کی تاریکی میں گھس گیا۔ ملزم وہاں سے نادر اشیاء چرانا چاہتا تھا ۔

 سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کوگرفتار کیا گیا ۔ فائل فوٹو سبق

 سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کوگرفتار کیا گیا ۔ 
 سبق نیوز کے ذرائع کے مطابق واردات رات کے وقت کی گئی جب میوزیم کی عمارت بند تھی۔ ملزم عمارت میں نقب لگا کر اندر داخل ہوا وہاں سے قیمتی و نادر اشیاءچرانا چاہتا تھا کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے کنٹرول روم میں رکھے کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے اسے دیکھ لیا ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ واردات کے وقت ملزم نے جہاں سے نقب لگانے کی کوشش کی تھی وہ حصہ متاثر ہو ا۔ میوزیم کو عارضی طور پرعام زائرین کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔ 

واردات رات کے وقت کی گئی جب میوزیم کی عمارت بند تھی ۔فائل فوٹو سبق

واضح رہے ’ عمارة الحرمین الشریفین‘میوزیم 1999میں قائم کیا گیا تھا ۔ میوزیم میں حرمین شریفین سے متعلق نادر اشیاءدنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے رکھی گئی ہیں ۔
 میوزیم میں آب زم زم کنویں کے گرد لگایا جانے والا حفاظتی جال ، پرانی تصاویر ، کعبہ شریف کے اند ر کا چوبی ستون جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اسلام کے اولین دور کا ہے بھی رکھا گیا ہے۔
میوزیم میں سب سے اہم خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی  کے دور میں تحریر کیے جانے والے قرآن کریم کا اصل نسخہ بھی محفوظ ہے ۔ 
دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین روزانہ اس میوزیم میں آتے ہیں اور وہاں رکھی گئی نادر اشیاءکی زیارت کرتے ہیں ۔

شیئر: