Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لباس کا مذاق اڑانے پر 2 غیر ملکی گرفتار

ایک وڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ سعود ی لباس کا مذاق اڑا رہے تھے فائل فوٹو
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیکیورٹی فورس نے مقیم 2عربوں کو سعودی لباس کا مذاق اڑانے پر گرفتار کرلیا۔
اخبار 24 کے مطابق عرب باشندوں نے ایک وڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں وہ سعود ی لباس کا مذاق اڑا رہے تھے یہ وڈیو وائرل ہوگئی۔
 مقامی شہریوں نے شکایت کی تھی کہ ریاض کے ایک ریستوران میں بیٹھے ہوئے دو عرب باشندے سعودی لباس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ان میںسے ایک نے شماغ پر تھوکا بھی تھا۔( سعودی سر پر رومال رکھتے ہیں جسے شماغ کہا جاتا ہے)۔ ایک نے شماغ پر تھوکا جبکہ دوسرے نے مضحکہ خیز انداز میں اس کا تذکرہ کیا۔

ریاض پولیس نے ابھی تک اس حوالے سے باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا فائل فوٹو اے پی 

ریاض پولیس نے ابھی تک اس حوالے سے باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا جلد اس کی تفصیلات منظر عام پر آئیں گی۔
 پاکستان اور انڈیا کے شہریوں نے بھی اس بات پر برا منایا کہ سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک کے لباس کا مذاق اڑانا زیب نہیں دیتا۔ ہر ملک و ہر قوم کا اپنا ایک الگ لباس ہوتا ہے۔کسی بھی ملک کے لباس کو اچھا اور کسی دوسرے ملک کے لباس کو کم تر یا غیر معیاری کہہ دینا تہذیب کے بھی منافی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: