Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں ماحول دوست کچرے دان

تجربہ کامیاب ہونے پر بڑے پیمانے پر اسے نافذ کیا جائے گا۔فوٹو سبق
 مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی انتظامیہ صفائی ستھرائی کے سلسلے میں عالمی معیار اپناتی رہتی ہے۔
مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ میں سال بھر زائرین آتے رہتے ہیں۔ دونوں مقدس مقامات پر صفائی کا معیار انتہائی اعلیٰ رکھا جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرم شریف کی انتظامیہ نے مسجد الحرام کے صحنو ں میں نیا تجربہ شروع کیا ہے اور اسے ماحول دوست بتایا جارہا ہے۔ بجلی اور شمسی توانائی سے چلنے والے کچرے دان جگہ جگہ رکھے گئے ہیں۔ یہ کچرے کے روایتی ڈبوں سے یکسر مختلف ہیں۔ تجربہ کامیاب ہونے پر بڑے پیمانے پر اسے نافذ کیا جائے گا۔

شمسی توانائی سے چلنے والے کچرے دان جگہ جگہ رکھے گئے ہیںفوٹو سبق

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے آٹھ ماحول دوست کچرے دان حرم شریف کے صحنوں میں رکھے ہیں۔ ان کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ان میں ڈالے گئے کچرے کا حجم خود کار نظام کے تحت کم ہوجاتا ہے۔ یہ پریشر کے ذریعے کچرے کا حجم کم کردیتے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق یہ ماحول دوست کچرے دان ہیں۔ مستقبل میں اس قسم کے کچرے دان تجربہ کامیاب ہونے پر حرم شریف کے تمام صحنوں میں رکھ د یے جائیں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: