Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 موٹر شو کا دورہ، ولی عہد کی تصاویر وائرل

شہزادہ محمد بن سلمان نے موٹر شو میں پسندیدہ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔فوٹو: اخبار24
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو ریاض موٹر شو کا دورہ کیا ہے۔ جنادریہ میں ریاض سیزن کے تحت موٹر شو کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اخبار 24کے مطابق سعودی فوٹو گرافر بندر الجعلود نے ریاض موٹر شو کے دورے کے دوران ولی عہد کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

ریاض موٹر شو میں کئی نایاب ، کلاسیکل اور ترمیم شدہ گاڑیاں پیش کی جارہی ہیں۔فوٹو: اخبار24

یاد رہے کہ ریاض موٹر شو میں کئی نایاب ، کلاسیکل اور ترمیم شدہ گاڑیاں پیش کی جارہی ہیں۔ ان کی تعداد 1200کے لگ بھگ ہے۔
 بعض گاڑیاں ایسی ہیں جن کی نظیر دنیا میں کہیں پائی جاتی۔ ان میں فراری599، جی ٹی زیڈنیبو رگاٹو اور فیوچر کار 2030 قابل ذکر ہیں۔

جنادریہ میں ریاض سیزن کے تحت موٹر شو کا اہتمام کیا جارہا ہے۔فوٹو: اخبار24

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے موٹر شو میں پسندیدہ گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے ان کا تعارف بھی حاصل کیا۔ 
اس موقع پر محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ ، ریاض کے عمائدین اور اعلیٰ عہدیدار بھی تھے۔

موٹر شو میں موجود شہریوں نے ولی عہد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔فوٹو: اخبار24۔

موٹر شو میں موجود شہریوں نے ولی عہد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے خیر مقدمی کلمات اور ہاتھ کے اشارے سے عوام کے محبت بھرے جذبات کا جواب دیا۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: