Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آگ لگ گئی

ہوٹل میں 180 پاکستانی عمرہ زائرین رہائش پذیر تھے (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ کے المسفلہ محلے میں پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آگ گئی تاہم آتشزدگی کے باعث کوئی زخمی نہیں ہوا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہوٹل میں 180 پاکستانی زائرین قیام پذیر تھے جنہیں متبادل ہوٹل منتقل کردیا گیا۔
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ جوائن کریں


ہوٹل میں رہائش پذیر پاکستانی عمرہ زائرین کو متبادل رہائش فراہم کر دی گئی (فوٹو: ٹوئٹر)

مکہ ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’آتشزدگی منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات ایک بج کر 20 منٹ پر ہوئی تھی‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ہوٹل کو زائرین سے خالی کرا لیا گیا‘۔
 انہوں نے کہا ہے کہ ’آگ بجھانے والی ٹیموں نے مختصر وقت میں آگ پر قابو پا لیا جبکہ عمرہ زائرین کو متبادل ہوٹل بھی فراہم کردیا گیا‘۔

آگ بجھانے والی ٹیموں نے مختصر وقت میں آگ پر قابو پا لیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ان کا کہنا ہے کہ ’آتشزدگی کے اسباب معلوم کرنے پر پتا چلا کہ چوتھی منزل کے ایک کمرے میں گیزر پھٹنے سے آگ لگی تھی‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: