Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی سرمایہ کاروں کے لیے دمام انڈسٹریل سٹی میں اراضی

دمام انڈسٹری سٹی تھری میں 10لاکھ مربع میٹر کا رقبہ مختص کردیا گیا۔ 
 سعودی عرب میں ٹیکنالوجی زونز ’مدن‘ اور انڈسٹریل سٹیز اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خالد السالم نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کے لیے دمام انڈسٹری سٹی تھری میں 10لاکھ مربع میٹر کا رقبہ مختص کردیا گیا۔ 
چین کی’ ٹیڈا کمپنی ‘ انڈسٹریل سٹیز اتھارٹیز اور چینی سرمایہ کاروں کے درمیان ثالث کا کردارادا کررہی ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اہم صنعتیں قائم کرنے کے لیے ترغیباتدی جا رہی ہیں ۔

 سعودی عرب کے اخبار الاقتصادیہ کے مطابق خالد السالم نے ریاض میں صنعتی ابلاغ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے لیے صرف چین کے سرمایہ کاروں کو اراضی نہیں دی جارہی ہیں بلکہ برازیل سمیت کئی ممالک کے سرمایہ کاروں کو یہ سہولت مہیا کی گئی ہے۔ برازیلی کمپنیاں مویشیوں کے گوشت، مرغیوںاور دواﺅں کے حوالے سے سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ انہیں دمام انڈسٹریل سٹی تھری میں پلاٹس دیے جارہے ہیں۔
 خالد السالم نے بتایا کہ ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اہم صنعتیں قائم کرنے کے لیے ترغیبات فراہم کررہے ہیں۔ اردن اور مصر کے سرمایہ کاروں کو بھی ترغیبات دی گئی ہیں۔ 
’ دمام انڈسٹریل سٹیز میں 5لاکھ افراد کام کررہے ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 86 ہزار سعودی شہری ہیں ۔ فیکٹریوں میں ملازم سعودی خواتین کی تعداد 17ہزار ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: