Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیہ کی پہلی سعودی خاتون چیئرپرسن

 طائف کی بلدیاتی کونسل خواتین کے امور نمٹانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔فوٹو: سبق
طائف کے میئر انجینیئر محمد بن ھمیل آل ھمیل نے انجینیئر خاتون ھنوف البقمی کو بلدیہ کی پہلی خاتون چیئر پرسن مقرر کیا ہے۔
 طائف کی بلدیاتی کونسل خواتین کے امور نمٹانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ کی پہلی خاتون چیئرپرسن ھنوف البقمی نے اپنے تقرر پر کہا ’ اس عہدے سے سعودی خواتین کو وطن عزیز کے ایک اور شعبے میں خدمت اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا‘۔
ھنوف البقمی کا کہنا تھاکہ’ سعودی خواتین اب اپنے ہم وطن بھائیوں کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی خدمت کررہی ہیں۔ انہیں کلیدی عہدے دیے جارہے ہیں‘۔ 
البقمی نے طائف کے میئر کا شکریہ ادا کرتے ہویے کہا کہ آپ نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے میرے اندر وطن کے لیے مزید کچھ کر نے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ اس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔میری اور بہنوں کو بھی اس حوالے سے آگے بڑھنے کی تحریک ملے گی۔

شیئر: